پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف نے پولیس کی موجودگی میں دو سگے بھائیوں کی وحشیانہ ہلاکت میں ملوث مزید ملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس واقعے میں ملوث چودہ افراد پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ وزیر اعلی نے تحقیقات کے لیے ایک اعلیْ پولیس آفیسر کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم بھی تشکیل دی ہے۔ شہباز شریف نے اپنے بھائی اور مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کے ہمراہ سیالکوٹ میں مقتول بھائیوں کی ہلاکت پر ان کے لواحقین سے تعزیت کی اور وہ ویڈیو فوٹیج بھی دیکھی جس میں دو نوں بھائیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی ہلاکت کے بعد لاشوں کی بے حرمتی دکھائی گئی ہے۔ تعزیت کے بعد شہباز شریف نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سی آئی ڈی مشتاق سکھیرا کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے جو ایک ہفتے میں اپنی چھان بین مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔ دوسری جانب دو بھائیوں کی ہلاکت کے واقعہ پر علاقے کے لوگوں نے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی عمارت کے سامنے احتجاج کیا جہاں مقتول بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ریسکیو ڈبل ...
Awaz Apni Baat Apni is started in new Vision of Pakistan, We want to see a real image of Pakistan in public Point of View, Our Pakistan with New Vision.