جورجیا اور روس کی فوجوں میں علیحدگی اختیار کرنے والے صوبے جنوبی اوسیٹیا پر شدید لڑائی کے دوران جورجیا کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی اوسیٹیا سے اپنی فوجیوں واپس بلا رہا ہے۔اس اثناء روس کے جنگی بحری جہازوں نے بحیرہ اسود کے ساحل پر جورجیا کی بندرگاہوں کا محاصرہ کر لیا ہے جہاں سے گندم اور تیل کی درآمدات کو روکا جا رہا ہے۔
روس نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ وہ تیل کی ترسیل میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کا اختیار رکھتے ہیں کہ کسی بھی جہاز کو روک کر اس کی تلاشی لیں۔
یوکرین نے دھمکی دی ہے کہ وہ روس کے جنگی جہازوں کو سیواستوپول کی بندگارہ میں نہیں آنے نہیں دیں گے۔ بحریہ اسود میں یہ بندگارہ یوکرین اور روس کی فوجیوں مشترکہ طور پر استعمال کرتی ہیں۔جورجیا کے ایک اعلی اہلکار شوتا اوتیشاولی نے کہا ہے کہ جنوبی اوسیٹیا کا مرکزی شہر شیخنوالی اب مکمل طور پر روسی فوجوں کے قبضے میں ہے۔
جورجیا نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اسے فوجی شکست کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی اوسیٹیا سے شہری اور فوجی جانی نقصان سے بچنے کے لیے نکالا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جورجیا کو اب بڑے انسانی بحران کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جورجیا کے ایک سو فوجی ہلاک جب کہ بہت سے زخمی ہو گئے ہیں۔
جورجیا پر روسی حملہ جورجیا کی طرف سے جنوبی اوسیٹیا ایک ہفتے قبل چڑہائی کے جواب میں کیا گیا تھا۔
جورجیا نے کہا ہے کہ روس نے دس ہزار مزید فوجی سرحد پار سے علاقے میں پہنچا دیئے ہیں۔
جورجیا نے الزام لگایا ہے کہ روس نے اس کے دارالحکومت تبلیسی کے قریب واقع فوجی ہوائی اڈے پر بمباری کی ہے۔

اس رپورٹ کے آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم تبلیسی میں موجود بی بی سی کی گیبریل گیٹ ہاؤس نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے کم و بیش اسی وقت زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔
جورجیا کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائرز الیگزینڈر لومیا کا کہنا ہے کہ حملے کا مقصد فوجی ائیرپورٹ کے رن وے کو نقصان پہنچانا تھا۔

قبل ازیں جورجیا کے صدر میخائل شیخوالی نے فوری طور پر جنگ بندی کے لیے یہ کہتے ہوئے زور دیا تھا کہ مسلح کشیدگی ان کے ملک میں جمہوریت کو ختم کر سکتی ہے۔
جورجیا اور جنوبی اوسیٹیا کی طرف سے کہا گیا تھا کہ ان کی طرف ہلاکتوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار کے قریب ہے۔ ماسکو کے مطابق اس میں بہت کم شہری شامل ہیں۔
روس کے وزیر اعظم ولادی میر پوتن نے جورجیا میں براہ راست روس کی طرف سے فوجی مداخلت کا دفاع کرتے ہوئے جورجیا پر جنوبی اوسیٹیا کے لوگوں کی نسل کشی کا الزام لگایا تھا۔
سنیچر کو روس کے وزیر اعظم نے جنوبی اوسیٹیا کی سرحد کے قریب واقع ایک چھوٹے سے قبضے کا دورہ کیا جہاں جنوبی اوسیٹیا کے لوگ بڑی تعداد میں پہنچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران کے حل کے بعد جنوبی اوسیٹیا میں کبھی بھی جورجیا کے ساتھ نہیں رہ سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے چونتیس ہزار لوگ اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق چوبیس ہزار لوگ جنوبی اوسیٹیا کو چھوڑنے پر مبجور ہوئے ہیں جبکہ جورجیا کے دوسرے حصوں سے چار سے پانچ ہزار لوگوں نے سرحد پار کرکے روس میں پناہ لی ہے۔
اس دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا تیسرا ہنگامی اجلاس جنگ بندی کی قرارداد کی زبان پر اختلاف کی وجہ سے کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گیا۔

جورجیا اور اوسیٹیا مسئلہ ہے کیا؟
جورجیا اور علیحدگی اختیار کرنے والے صوبے جنوبی اوسیٹیا کے درمیان گزشتہ تقریباً دو دہائیوں سے جاری کشیدگی جنگ کی صورت اختیار کر گئی ہے۔
جنوبی اوسیٹیا میں علیحدگی پسند انتظامیہ انیس سو نوے کی خانہ جنگی کے بعد سے باضابطہ آزادی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
جنوبی اوسیٹیا کی اب کیا حیثیت ہے؟
سوویت یونین کے ٹوٹنے کے ساتھ انیس سو اکیانوے بانوے میں آزادی کی جنگ کے بعد جنوبی اوسیٹیا اپنے ہی اندرونی مسائل میں الجھ کر رہ گیا۔جنوبی اوسیتیا نے خودمختاری کا اعلان کر دیا لیکن اس کو کسی دوسرے ملک نے تسلیم نہیں کیا۔
جورجیا کے صدر میخائل شاخیشولی نے عزم کیا ہے کہ وہ جنوبی اوسیٹیا اور ایک اور علیحدگی اختیار کرنے والے صوبے ابخازیہ پر جورجیا کی مکمل حکمرانی قائم کریں گے۔
اوسیٹیا کے لوگ کیوں جورجیا سے آزادی چاہتے ہیں؟
اوسیٹیا کے لوگوں کا تعلق دریائے ڈون کے جنوب میں روس کے میدانی علاقوں سے ہے اور ان کا ایک علیحدہ لسانی تشخص ہے۔ تیرہویں صدی میں منگول حملہ آوروں کی کوہ قاف پر فوج کشی نے انہیں جنوب کی طرف دھکیل دیا تھا اور یہ جورجیا کی سرحد کے ساتھ آباد ہو گئے تھے۔
جنوبی اوسٹیا کے لوگ شمالی اوستیا میں آباد اپنے لسانی بھائیوں کے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں، جو کہ روس کی فیڈریشن میں ایک آزاد اور خود مختار علاقہ ہے۔
لسانی طور پر جورجیا سے تعلق رکھنے والے لوگ جنوبی اوسٹیا میں کل آبادی کا صرف ایک تہائی حصہ ہیں اور یہ اقلیت کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جورجیا کےلوگوں کا جنوبی اوسیٹیا کے نام پر بھی اختلاف ہے اور وہ اس خطے کو جنوبی اوسیٹیا کے بجائے اس کے دو بڑے قدیم شہروں شماخابلو یا تشخنوالی کے نام سے پکارتے ہیں۔
موجودہ بحران کس وجہ سے شروع ہوا؟
سن دو ہزار چار میں صدر میخائل شاخیشولی کے انتخاب کے بعد کشیدگی شروع ہوئی۔ انہوں نے جنوبی اوسیٹیا کو جورجیا کے اندر رہتے ہوئے اندورنی خود مختاری دینے کی پیشکش کی۔ لیکن سن دو ہزار چھ میں اوسیٹیا کے لوگوں نے ایک غیر سرکاری ریفرنڈم کے ذریعے مکمل خودمختاری کے حق میں فیصلہ کیا۔
اپریل دو ہزار آٹھ میں نیٹو نے اعلان کیا کہ جورجیا کو مستقبل میں کسی مرحلے پر نیٹو کی رکنیت دی جا سکتی ہے۔ اس اعلان پر روس جو کہ نیٹو کی مشرقی یورپ میں توسیع کا مخالف ہے سخت برہم ہو گیا۔ چند ہی ہفتوں میں روس نے جنوبی اوسیٹیا اور ابخازیہ کے علیحدگی پسند صوبوں سے تعلق استوار کرنا شروع کر دیے۔
جولائی میں روس نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے جورجیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی اوسیٹیا پر پروازیں کی ہیں تاکہ تبلیسی میں کچھ لوگوں کے دماغ ٹھنڈے کیے جا سکیں۔ اس کے بعد تشدد کے اکا دکا واقعات میں اضافہ ہوتا چلا گیا اور اسی دوران جورجیا کی طرف کی گئی بمباری میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ اس کے بعد جنگ بندی کی تمام تر کوششیں دم توڑ گئیں ۔
کیا روس اس جنگ میں براہ راست ملوث ہو سکتا ہے؟
روس کا اصرار ہے کہ وہ بنیادی طور پر اس خطے میں امن قائم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ روس جورجیا کی طرف سے لگائے جانے والے ان الزامات کی تردید کرتا ہے کہ وہ علیحدگی پسندوں کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔
روس نے جنوبی اوسیٹیا میں رہنے والے اپنے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جنوبی اوسیٹیا کی سترہ ہزار آبادی میں سے تقریباً نصف نے روس کی طرف سے روس کا پاسپورٹ حاصل کرنے کی پیشکش کو قبول کر لیا ہے۔
روس جنوبی اوسیٹیا میں محدود فوجی مداخلت کو جنوبی اوسیٹیا کو تسلیم کرنے پر شاید ترجیح دے کیونکہ دوسری صورت میں جورجیا کے ساتھ بھرپور جنگ کا خطرہ موجود ہے۔
جورجیا کے نیٹو سے تعلق کا کیا بنے گا؟
صدر میخائل شاخیشولی نے نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے کو اپنے نصب العین بنا لیا ہے۔ جورجیا کے امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور وہ مغربی ممالک سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ جورجیا کے صدر شاخیشولی نیٹو کی باضابطہ رکنیت اختیار کر کے اس تنازعہ میں نیٹو کو روس کے مدمقابل لا کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا سوچنا بھی دشوار ہے کیونکہ نیٹو کبھی بھی سرد جنگ کے اپنے حریف کے ساتھ کسی براہ راست تنازعہ میں ملوث نہیں ہونا چاہے گا۔ وہ بڑی کامیابی سے سرد جنگ کے دوران روس کے ساتھ کسی مسلح تصادم سے اجتناب کرتا رہا ہے۔