نوشہرہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کا بیٹا میاں راشد شہیدجبکہ بھتیجا شدید زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق پبی کے علاقے میں میاں افتخار کا بیٹا اوربھتیجا گھر کے باہر چہل قدمی کر رہے تھے کہ نا معلو افراد نے فائرنگ کر دی۔ میاں افتخار کے بھتیجے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں کافی عرصے سے شدت پسندوں کی جانب سے حملے کی دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اے این کے کارکن میاں افتخار کے گھر کے باہر اکٹھے ہو گئے۔ میاں افتخار کا کہنا تھا کہ بیٹے کی ہلاکت نا قابل تلافی نقصان ہے۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے میاں افتخار کو ٹیلی فون کر کے ان کے بیٹے کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور اس واقعے کی پرزور مذمت کی۔ اس مسئلے پر وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اور اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی بزدلی...
Awaz Apni Baat Apni is started in new Vision of Pakistan, We want to see a real image of Pakistan in public Point of View, Our Pakistan with New Vision.

