صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں مقامی طالبان کی طرف سے لڑکیوں کے تعلیمی اداروں کو دی گئی مہلت کے خاتمے پر نجیتعلیمی اداروں نے لڑکیوں کے سکول عام تعطیلات کے بعد نہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ سوات میں نجی تعلیمی اداروں کی تنظیم (پی ایم ایس اے ) کے چئیر مین احمد شاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ سوات میں مقامی طالبان کی جانب سے لڑکیوں کے نجی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حوالے سے دی گئی مہلت جمعرات سے ختم ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھٹیاں ختم ہونے کے بعد لڑکیوں کے سکول نہیں کھولے جائیں گے جب تک مقامی طالبان خود آکر ایف ایم پر اپنے فیصلے کے واپسی کا اعلان نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم تعلیمی ادارے کھول بھی دیں تب بھی والدین علاقے میں غیر یقینی صورتحال کے باعث اپنے بچوں کو سکول نہیں بھجیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے ضلع بھر میں تمام نجی تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے لیے بھی بند ہورہے ہیں تاہم ان کی بندش کی بڑی وجہ طالبان کی طرف سے اعلان ہے جو آج سے نافذ العمل ہوگا۔ احمد شاہ کا کہنا تھا کہ سوات کی مقامی انتظامیہ نےدو دن قبل تمام پرائیوٹ سکولوں کے مالکان کو طلب کرکے نجی سکولوں کو سکیورٹی فراہم کرنے ...
Awaz Apni Baat Apni is started in new Vision of Pakistan, We want to see a real image of Pakistan in public Point of View, Our Pakistan with New Vision.

