کراچی ........متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئرڈاکٹرفاروق ستارنے کہاہے کہ ان کی جماعت حج کوٹہ کے خلاف ہے جوبھی کوٹہ ایم کیوایم کے نمائندوں کوملے گاوہ عوام میں قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کردیاجائے گا۔کراچی میں ایم کیوایم کے مرکزی دفترنائن زیروپرحق پرست ارکان قومی اسمبلی،وفاقی وزرا اورسینیٹرزکوحکومت کی جانب سے ملنے والے حج کوٹہ کی قرعہ اندازی فریضہ حج اداکرنے کے خواہش مندعوام کے درمیان کی گئی۔جس میں80خوش نصیت عازمین حج کے ناموں کااعلان کیا گیا ۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئرڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ ایم کیوایم کوٹہ سسٹم کے خلاف ہے حج کاکنٹرول وفاق کے پاس نہیں ہوناچاہیے، حج کے فریضے کے معاملے کوغیرسیاسی و سماجی تنظیمیں اورادارے تسلی بخش اندازمیں دیکھ سکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب تک کوٹہ سسٹم رہے گاایم کیوایم کے عوامی نمائندے اپنے کوٹہ کوعوام میں تقسیم کرتے رہیں گے۔
Awaz Apni Baat Apni is started in new Vision of Pakistan, We want to see a real image of Pakistan in public Point of View, Our Pakistan with New Vision.

