سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن نے متحدہ قومی موومنٹ کی لیڈر شپ کو خدا کا واسطہ دیکر اپیل کی ہے کہ وہ کراچی میں نکلے اور لگی ہوئی آگ کو بجھائے۔ لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ’خدارا کراچی میں آگ لگانا بند کریں۔‘ انہوں نے کہا یہ کراچی میں کس بات کی آگ لگائی جارہی ہے وہاں تو ابھی بارہ مئی کا زخم بھی نہیں بھرا ہے۔ انہوں نےکہا کراچی کی ملیر بار کو آگ لگا دی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ کراچی کی ایک ایسی بار ہے جس کے صدر کو بارہ مئی کو اس لیے زدوکوب کیا گیا اور گولی ماری گئی کیونکہ وہ ایک بڑی جماعت سے ہٹ کر موقف اپناتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب پھر کراچی کو جلایا گیا ہے۔ بیسیوں بسیں جل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ’ کراچی روشنیوں کا شہر ہے، یہ ہمارا شہر ہے، پاکستان کا وقار ہے اگریہ جل رہا ہے تو سارا پاکستان جل رہا ہے‘۔ بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ کراچی کی عدالتوں میں فائرنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر کراچی میں کس بات پر فائرنگ ہورہی ہے جبکہ خود انہوں نے اور وکلاء رہنماؤں نے ڈاکٹر شیر افگن کو بچانے کی کوشش کی تھی۔ انہوں...
Awaz Apni Baat Apni is started in new Vision of Pakistan, We want to see a real image of Pakistan in public Point of View, Our Pakistan with New Vision.

