Skip to main content

صدر جنرل مشرف کے خلاف درخواستیں مسترد .... ردعمل کیا ؟

اسلام آباد.................پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ مخدوم امین فہیم نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے بغیر بھی اے آر ڈی قائم ہے اوروہ اے پی ڈی ایم کے استعفوں کے فیصلوں کی پابندنہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت سپریم کورٹ کے صدرکے دوعہدوں کے بارے میں فیصلے کا احترام کرتی ہے۔جیونیوز کے نمائندے آصف علی بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے امین فہیم نے کہاکہ انہوں نے صدرکے حق میں دستبردارہونے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔امین فہیم نے کہا کہ جمہوریت بحال نہ ہوئی تو استعفوں کا راستہ اختیار کریں گے ،انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت بحال کرائیں گے تاہم اس کے لئے توڑ پھوڑ کی سیاست نہیں کریں گے۔اے آر ڈی کے مستقبل کے حوالے سے کئے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک یا دو جماعتوں کے نکل جانے سے اتحاد ختم نہیں ہوتا اوراے آر ڈی موجود ہے ۔بینظیربھٹو کی وطن واپسی پران کے استقبال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امین فہیم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ان کے استقبال کی تیاریاں کر رہی ہے اورآج اے آر ڈی نے بھی ان کے استقبال میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
------------------------------------------------------------------------------------------------
لاہور..............ایم ایم اے کے صدر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف عوام کی عدالت میں اپیل کریں گے اور آمریت کے خلاف سیاسی و عوامی جدوجہد جاری رہے گی۔لاہور سے جاری ایک بیان میں قاضی حسین احمد نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی دستور کی بالا دستی اور فوج کو اس کے آئینی کردار تک محدود کرنے کے لئے طویل جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم تمام مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور ڈکٹیٹر شپ سے نجات اور سویلین سپرمیسی کے لئے اے پی ڈی ایم اے کی تحریک کا ساتھ دے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ان کی مدد کرے گا جو حق پر ہیں اور آخری فیصلہ اللہ کی عدالت میں ہی ہو گا۔
------------------------------------------------------------------------------------------------
کراچی...............ممتاز قانون دان جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ عدالتوں کا فیصلہ تسلیم کرنا چاہئے لیکن اگر یہ تاثر آئے کہ فیصلہ غلط ہے تو جمہوری نظام کے تحت عوام کو احتجاج کا حق حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخاب اور یہ معاملہ اسی عدالت میں اٹھے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک بڑی جنگ لڑرہے ہیں جس میں ناکامیاں بھی ہوتی ہیں لیکن فتح حق کی ہوگی۔جیو نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی بحالی اور نواز شریف کے فیصلے میں شریف الدین پیرزادہ اور اٹارنی جنرل موجود نہیں تھے لیکن اس فیصلے میں ان کا موجود ہونا مشکوک ہوجاتا ہے اور اس پر پیشہ ورانہ بے ضابطگی کی کارروائی ہونی چاہئے۔اپوزیشن سے متعلقجسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن مصلحت چھوڑ دے۔
------------------------------------------------------------------------------------------------
لندن................متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہا ہے کہ تمام اپوزیشن سپریم کورٹ کے فیصلیکا احترام کرے۔ الطاف حسین نے کہا کہ اپوزیشن کا فرض ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اسے قبول کرے۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ اسی عدلیہ کا ہے ،جو بقول اپوزیشن60سال بعد آزاد ہوئی ہے۔الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے۔الطاف حسین نے صدرجنرل پرویزمشرف،وزیراعظم شوکت عزیز،حکومتی اراکین اور حکومت کی لیگل ٹیم کو اس تاریخی فیصلے پر مبارک باد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اب سب کا فرض ہے کہ محاذآرائی کے بجائے افہام وتفہیم اورآپس میں بات چیت کاجمہوری راستہ اختیار کریں۔
-----------------------------------------------------------------------------------------------
سلام آباد................متحدہ مجلس عمل نے صدر کے وردی میں صدارتی انتخاب لڑنے سے متعلق فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایم ایم اے کے رہنما پروفیسر خورشید احمد نے کہا ہے کہ صدر کے دوعہدوں کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔سپریم کورٹ کے مختصر فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر خورشید احمد نے فیصلے کو مایوس کن قراردیا اور کہا کہ ایم ایم اے فیصلے کو چیلنج کرے گی۔دوسری طرف ایم ایم اے کے صدر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے خلاف عوامی عدالت میں اپیل کریں گے جبکہ ایم ایم اے کے رہنما لیاقت بلوچ نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ6اکتوبر کو تمام اضلاع میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔
------------------------------------------------------------------------------------------------
اسلام آباد. . . . . جنگ نیوز . . . . وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے صدر مشرف،وزیر اعظم شوکت اورپوری کابینہ کو مبارکباد دی ہے۔جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کو سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن کے کہنے پر سڑکوں پر نہیں آئیں گے۔
------------------------------------------------------------------------------------------------
اسلام آباد . . . . . . پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہمیں اس فیصلے سے خوشی ہوئی ہے تاہم وکلا کے رویے پر مایوسی ہوئی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے چیف جسٹس کی بحالی کے فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کیا تھا اور اب دوسروں کو بھی صدر کے دو عہدوں سےمتعلق سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے۔
------------------------------------------------------------------------------------------------
اسلام آباد. . . .جنگ نیوز . . . . وزیر اعظم شوکت عزیز نے صدر جنرل پرویز مشرف کو دوعہدوں کیخلاف سپریم کورٹ
کے تاریخ ساز فیصلے پر مبارک باد دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سپریم کورٹ کا فیصلہ صدر مشرف کے حق میں آنے پراظہار مسرت کرتے ہوئے انہیں ٹیلی فون پر مبارک باد دی ہے ۔
 ------------------------------------------------------------------------------------------------
صدر جنرل مشرف کے خلاف درخواستیں مسترد
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کے دو عہدوں کے خلاف آئینی درخواستوں کو پاکستان کی سپریم کورٹ کے نو رکنی بینچ نے اپنے اکثریتی فیصلے میں خارج کردیا ہے۔ نو رکنی بینچ کے چھ ججز نے آئینی درخواستیں خارج کرنے کے حق میں فیصلہ دیا جبکہ تین ججوں رانا بھگوان دس، سردار رضا خان اور شاکراللہ جان نے اختلافی رائے دی۔
اس پر آپ کا کیا ردعمل ہے؟

Facebook

Facebook Recommendations

Followers


Web Designing In Karachi



Haroof.com


Politics blogs

My Zimbio

Email Subscribe

Enter your email address:

Watch online Live TV

Popular posts from this blog

Matric General Group Result SECONDARY SCHOOL CERTIFICATE (S. S. C.) PART - II CLASS - X - 2010 (www.apnieyesp.com )

PASSED THE SECONDARY SCHOOL CERTIFICATE (S. S. C.) PART - II CLASS - X) ANNUAL EXAMINATION, 2010. ERRORS AND OMISSIONS EXCEPTED, CANDIDATES BEARING THE FOLLOWING ROLL NUMBERS ARE DECLARED TO HAVE PASSED THE SECONDARY SCHOOL CERTIFICATE (S. S. C.) PART - II CLASS - X) ANNUAL EXAMINATION, 2010. ------------------------------------------------- GENERAL GROUP (REG&PVT) --- GRADE..'A-ONE' ---- ----------------------- ( CANDIDATES SECURING TOTAL MARKS 680 AND ABOVE) MARKS SECURED BY THE CANDIDATES OUT OF TOTAL MARKS OF 850 ARE MENTIONED AGAINST EACH ROLL NUMBER IN BRACKET --------------------------------------------------- 601086 (689) XXX (XXX) XXX (XXX) XXX (XXX) XXX (XXX) XXX (XXX) 601327 (681) 363 (684) 364 (719) 407 (685) 664 (682) 788 (687) 601836 (692) 882 (683) XXX (XXX) XXX (XXX) XXX (XXX) XXX (XXX) 602315 (723) 316 (715) 320 (712) 321 (739) 325 (686) 326 (702) 602327 (683) 329 (70...

Team win: Group Health Insurance

Many small business owners know that to succeed, it must be an incentive for hiring employees who work for them. This can be any number of things, but most of the time, there is the advantage of group health insurance. This is a good strategy for small businesses for hiring new employees, there are several things you should know before you dive in choosing a plan. Before working out insurance for your business. Unable to perform Translation:invalid textA group health insurance plan may be a small business, and as few as two employees to more than fifty. There are two ways to provide health insurance for employees who are on the front line in the budget. Many small and medium enterprises, the group health insurance to contribute to the cost of the plan. On the other hand, if an employee wants to have their families, employers, the payment of staff \ 'you pay the premium and the premium for their families. Unable to perform Translation:invalid textAnother aspect of the health insuran...

Admission Open in Class XI in Pre-Engineering, Pre-Medical, and Commerce Groups at BODMAS MODEL COLLEGE, North Nazimabad, Karachi

  Admission Open in Class XI in Pre-Engineering, Pre-Medical, and Commerce Groups at BODMAS MODEL COLLEGE, North Nazimabad, Karachi.

Labels

Show more