شراکت اقتدار کے لئے مشرف اور بے نظیر کے درمیان مفاہمت ،مذاکرات اور مشترکہ مفادات کی دوڑ جاری ہے اور سیاسی حلقے بغور اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے… نتائج کیا ہوسکتے ہیں۔ حکومتی ذرائع اور پیپلز پارٹی والے خود انگشت بدنداں ہیں کہ پاکستان کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا۔ طرح طرح کے تانے بانے بنے جا رہے ہیں ۔ ایم ایم اے اور ن مسلم لیگ و دیگر جماعتیں آئندہ سیاسی حالات پر اپنا اپنا عندیہ اور امید لگائے بیٹھے ہیں۔ کسی کو اعتماد میں نہ لینے کا غم ہے، کسی کو اقتدار سے دور رکھنے کی باتیں ہورہی ہیں۔ کسی کو شراکت اقتدارمیں لانے کے لئے معاملات زیر بحث ہیں۔ اس سلسلے میں آئین اپنا کیا کردار ادا کرے گا۔ عوام خاموشی سادھے دیکھ رہے ہیں کہ مستقبل میں سیاسی ڈھانچہ کیا ہوگا۔ وہ کس کو اپنا رہنما منتخب کریں۔ آپ کیا سمجھتے ہیں ان مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں آئندہ وزیر اعظم کون ہوسکتا ہے؟ صدر مشرف کی پوزیشن کیا ہوگی؟ ایم ایم اے کا رول کیا ہوگا؟ مسلم لیگ ن کہاں کھڑی ہوگی ؟ ق لیگ قائم رہ سکے گی یا بکھر جائے گی؟ کیا الیکشن منصفانہ ہو سکیں گے یا کوئی غیر جمہوری اقدام ملک پر مسلط کردیا جائے گا؟
اس پر آپ کا کیا رد عمل ہے؟
اس پر آپ کا کیا رد عمل ہے؟