اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں بم دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں اب تک متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اسلام آباد کے مصروف ترین علاقے سُپر مارکیٹ میں واقع دھماکے کا نشانہ بننے والا اطالوی ہوٹل ہوٹل’لونا کیپریز‘ غیر ملکیوں میں مقبول ہے۔
دھماکہ ہوٹل کے عقبی حصے میں ہوا ہے جہاں باربی کیو کیا جاتا ہے اور لوگ وہیں کھانا بھی کھاتے تھے۔
دھماکے کے نتیجے اب تک بارہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اور چشم دید گوہوں کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت نازک بھی ہے۔
ان عینی شاہدوں کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ہوٹل کی خاتون مالک بھی شامل ہیں۔ ہے اور زیادہ تر زخمی امریکی ہیں کیونکہ جب انہیں طبی امداد کے لیے لے جایا جانے لگا تو ان کا اصرار تھا کہ انہیں ہسپتال کی بجائے امریکی سفارتخانے لے جایا جائے۔
اس کے علاوہ ہوٹل کے باہر سفارتی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں بھی کھڑی تھیں۔ مزید تفصیلات آ رہی ہیں۔