Skip to main content

سیالکوٹ تشدد، چودہ ملزمان گرفت


پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف نے پولیس کی موجودگی میں دو سگے بھائیوں کی وحشیانہ ہلاکت میں ملوث مزید ملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس واقعے میں ملوث چودہ افراد پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

وزیر اعلی نے تحقیقات کے لیے ایک اعلیْ پولیس آفیسر کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم بھی تشکیل دی ہے۔

شہباز شریف نے اپنے بھائی اور مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کے ہمراہ سیالکوٹ میں مقتول بھائیوں کی ہلاکت پر ان کے لواحقین سے تعزیت کی اور وہ ویڈیو فوٹیج بھی دیکھی جس میں دو نوں بھائیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی ہلاکت کے بعد لاشوں کی بے حرمتی دکھائی گئی ہے۔

تعزیت کے بعد شہباز شریف نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سی آئی ڈی مشتاق سکھیرا کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے جو ایک ہفتے میں اپنی چھان بین مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔

دوسری جانب دو بھائیوں کی ہلاکت کے واقعہ پر علاقے کے لوگوں نے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی عمارت کے سامنے احتجاج کیا جہاں مقتول بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس موقع پر مظاہرین نے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی عمارت پر پتھراؤ بھی کیا تاہم پولیس نےمظاہرین کو منتشر کردیا۔
اس سے پہلے پاکستان کے وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے کہا تھا کہ اس واقعے میں ملوث چودہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جنہیں سخت سے سخت سزا دی جائے گی اور یہ کیس ایک مثال بنا دیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر تشکیل کردہ تحقیقاتی بینچ نے اس واقعے کی چھان بین کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

سرِ عام وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں کی ہلاکت کا واقعہ پندرہ اگست کو پیش آیا تھا اور اس واقعہ کے چند دن بعد جب اس کی فوٹیج مقامی ٹی وی چینلز نے نشر کی تو چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
محکمۂ رشوت رستانی کے ڈائریکٹر جنرل اور سابق سیشن جج کاظم علی ملک پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن نے اپنی چھان بین کے سلسلے میں پہلے ان ٹی وی چینلز کے نمائندوں کو طلب کیا ہے جنہوں نے اس واقعہ کی کوریج کی تھی۔

وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے گورنر پنجاب کے ہمراہ اتوار کو سیالکوٹ میں مقتول بھائیوں کے لواحقین سے تعزیت کی۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’پولیس کی موجودگی میں ہلاک کیے والے دو سگے بھائیوں کے ملزموں کو بھی اسی جگہ لٹکایا جائے گا جہاں پر مقتول بھائیوں کو وحشیانہ تشدد کر کے ہلاک کیا گیا ہے‘۔

انہوں نے اس واقعہ کو ایک قومی المیہ قرار دیا اور کہا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائےگی اور اس کیس کو ایک مثال بنادیا جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی اسی طرح کارروائی کی جائے گی جس طرح کی کارروائی دیگر ملزموں کے خلاف ہوگی۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ اس واقعہ میں ملوث چار پولیس اہلکاروں اور دس افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ گرفتار نہ ہونے والے ملزموں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جارہے ہیں تاکہ وہ کہیں ملک سے باہر نہ فرار ہوجائیں۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں اور اس کمیٹی کے سامنے اپنے بیانات ریکارڈ کرائیں۔انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ عینی شاہدین کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس واقعہ پر معافی مانگتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس شرمناک واقعہ سے پاکستان کا دنیا میں مذاق بن گیا ہے۔

Facebook

Facebook Recommendations

Followers


Web Designing In Karachi



Haroof.com


Politics blogs

My Zimbio

Email Subscribe

Enter your email address:

Watch online Live TV

Popular posts from this blog

Matric General Group Result SECONDARY SCHOOL CERTIFICATE (S. S. C.) PART - II CLASS - X - 2010 (www.apnieyesp.com )

PASSED THE SECONDARY SCHOOL CERTIFICATE (S. S. C.) PART - II CLASS - X) ANNUAL EXAMINATION, 2010. ERRORS AND OMISSIONS EXCEPTED, CANDIDATES BEARING THE FOLLOWING ROLL NUMBERS ARE DECLARED TO HAVE PASSED THE SECONDARY SCHOOL CERTIFICATE (S. S. C.) PART - II CLASS - X) ANNUAL EXAMINATION, 2010. ------------------------------------------------- GENERAL GROUP (REG&PVT) --- GRADE..'A-ONE' ---- ----------------------- ( CANDIDATES SECURING TOTAL MARKS 680 AND ABOVE) MARKS SECURED BY THE CANDIDATES OUT OF TOTAL MARKS OF 850 ARE MENTIONED AGAINST EACH ROLL NUMBER IN BRACKET --------------------------------------------------- 601086 (689) XXX (XXX) XXX (XXX) XXX (XXX) XXX (XXX) XXX (XXX) 601327 (681) 363 (684) 364 (719) 407 (685) 664 (682) 788 (687) 601836 (692) 882 (683) XXX (XXX) XXX (XXX) XXX (XXX) XXX (XXX) 602315 (723) 316 (715) 320 (712) 321 (739) 325 (686) 326 (702) 602327 (683) 329 (70...

Imran Khan sent me inappropriate text messages, claims Ayesha Gulalai

ISLAMABAD: Former Pakistan Tehreek-e-Insaf MNA Ayesha Gulalai alleged that Imran Khan sent her inappropriate text messages. Addressing a press conference, Gulalai said she wanted to hold presser tomorrow but as some PTI women had a press conference so she had to respond. “I am not concerned about party ticket or NA-1 seat, it is an illogical allegation, she said.  “Among many things, sending text messages is one of their bad habits,” she said. Gulalai said that Imran Khan always talks about turn of people to leave, adding that now it’s the PTI chairman’s turn. “Imran Khan cannot keep himself in control,” she said. The former PTI MNA said that Imran wanted to introduce western culture. She said that she is not the only one facing such a situation, many women in the party are facing such behaviour. She said that when she was in the PPP, she felt very safe. “I am not joining Pakistan Muslim League-Nawaz,” she said.  In one of the party meetings, Imran uttered...

Labels

Show more